Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71871
Published : 23/3/2015 18:53

پانچ سالہ فائربندی کیلئے حماس کی مشروط آمادگی

پانچ سالہ فائربندی کیلئے حماس کی مشروط آمادگی فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں جہاد اسلامی فلسطین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عالمی حلقوں نے غزہ میں فلسطین کی تحریک مزاحمت اور صیہونی حکومت کے درمیان پانچ سالہ فائر بندی کے نفاذ کی تجویز پیش کی ہے- انھوں نے کہا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو اس تجویز سے کوئی اختلاف نہیں ہے بشرطیکہ اس بات کا باعث نہ بنے کہ غرب اردن کے علاقوں میں صرف صیہونی حکومت کی موجودگی باقی رہے- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے  یہ  بات زور دیکر کہی کہ تحریک حماس، صیہونی حکومت کے ساتھ فائربندی کی تجویز کا، صرف تمام فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی صورت میں ہی جائزہ لے سکتی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے اس ملاقات میں، جو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی شہادت کی برسی کے موقع پر انجام پائی، فلسطینی امنگوں سے متعلق خدمات کیلئے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح کی کاروائیوں اور مشترکہ کوششوں اور سرگرمیوں کی ضرورت پر تاکید کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20