Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71873
Published : 23/3/2015 19:16

شام ، دہشت گردوں کے خلاف فوجی کاروائی

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکاروں کی کامیاب کارووائیوں کا سلسلہ جاری ہے - اطلاعات کے مطابق شام کے جنوبی علاقے قلمون کی شمالی پہاڑیوں اور مشرقی دیہاتوں میں فوج نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں جبہۃ النصرہ گروہ کے بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے - ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں متعدد غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں - دوما شہر میں بھی ایک فوجی کارروائی میں بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا - اس کاروائی میں دہشت گردوں کا بہت سا ساز و سامان بھی تباہ ہوگیا- جوبر علاقے میں بھی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان وسیع جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوگئی - حلب کے مضافات میں واقع مختلف علاقوں میں بھی ہونے والی لڑائی میں فوج نے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- اس علاقے میں دہشت گردوں کی سپلائی لائن بھی منقطع کردی گئی ہے - ادھر ادلب کے مضافات سے ملنے والی خبروں کے مطابق جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر شامی قوج کے حملے جاری ہیں - ان حملوں میں بڑی تعداد میں غیرملکی دہشت گردوں کی ہلاکت بھی اطلاعات ہیں - شام کے وسطی علاقے حمص میں بھی شامی فوج نے دہشت گرد گروہ کے مراکز اور خفیہ ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جن میں بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہیں - شام کے جنوبی علاقے درعا میں بھی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان وسیع جھڑپیں ہوئی ہیں - ان جھڑپوں میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں - ہلاک شدگان میں دہشت گردوں کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے - قنیطرہ کے مضافات میں بھی شامی فوج نے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے - دریں اثنا المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گردوں نے حلب کے رہائشی علاقوں پر مارٹر گولے فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں چار عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16