Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71875
Published : 23/3/2015 19:23

الازہر داعش کے جال میں پھنس گئی: مالکی

عراق کے نائب صدر نے کہا ہے کہ جامعۃ الازہر دہشت گرد گروہ داعش کے جال میں پھنس گئی ہے اور عراق کی عوامی رضاکار فورس نے عراق کی ہیبت و شکوہ اور عزم و ارادے کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے القادسیہ یونیورسٹی میں عراقی پولیس اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب دشمن اپنی مجرمانہ سازشوں پر عمل درآمد کرنا چاہتے تھے، رضاکار فورس نے عراق کی ہیبت و شکوہ اور عزم و ارادے کو دوبارہ زندہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس دوران مصر کی جامعۃ الازہر داعش کے جال میں پھنس گئی اور اس نے فورا عراق کی عوامی رضاکار فورس کے خلاف بیانات جاری کر دیے۔ نوری مالکی نے اس بات پر زور دیا کہ جب بھی دشمنوں نے نئی سازش تیار کی ہم نے اپنے اتحاد و یکجہتی سے اس کا پتہ چلا کر اس کو ناکام بنا دیا۔ نوری مالکی نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ عراق کے دشمن ہمیں ذلت و لاچاری کے دور میں دوبارہ واپس دھکیلنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد اور تکریت میں داعش کے بہت سے عناصر کا محاصرہ کرلئے جانے کے بعد مصر کی جامعۃ الازہر نے عراق کی عوامی رضاکار فورس کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس پر فوجی کارروائیوں کے دوران قبائلی اور مسلکی تشدد کرنے کا الزام لگایا۔ نوری مالکی نے اس بات پر زور دیا کہ رضاکار فورس عراقیوں کو متحد کرنے اور فرقہ واریت اور قبائلی سوچ کو دفن کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23