Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71878
Published : 24/3/2015 16:7

شام کا شہر "بصری الشام" دہشت گردوں سے آزاد

شامی فوج نے بصری الشام شہر آزاد کرالیا ہے - اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے عوامی دفاعی کمیٹیوں کے تعاون سے صوبۂ درعا کے شہر بصری الشام کو دہشت گرد گروہوں کے محاصرے سے آزاد کرالیا ہے - اطلاعات کے مطابق شامی فوج اور عوامی دفاعی کمیٹیوں نے اس شہر کو آزاد کرانے کے بعد اپنا فوجی ساز و سامان شہر کے اندر پہنچا دیا ہے - دریں آثنا شامی فضائیہ نے بصری الشام شہر کے مشرق میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں تکفیری دہشت گرد گروہ کا سرغنہ صلاح الدین المعروف احمد عبداللہ الحریری ہلاک ہوگیا - ادھر شام کے شمالی علاقے حلب سے ملنے والی خبروں کے مطابق وہاں دہشت گرد گروہوں نے رہائشی علاقوں پر حملے کئے ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19