Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71880
Published : 24/3/2015 16:14

اوکیناوہ،امریکی فوجی اڈے کی تعمیر روکے جانے کا حکم

جاپان میں اوکیناوہ کے گورنر نے امریکہ کے فتنہ انگیز فوجی ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام روکے جانے کی ہدایات جاری کردی ہیں- اوکیناوہ کے گورنر تاکیشی اوناگا نے امریکی فضائیہ کا اڈہ بنانے کیلئے کھدائی کا کام روکے جانے کی یہ ہدایات ایسی حالت میں جاری کی ہیں کہ یہ مسئلہ، ٹوکیو اور اوکیناوہ کی مقامی انتظامیہ کے درمیان شدید کشیدگی کاباعث بنا ہوا ہے- اوکیناوہ کے گورنر تاکیشی اوناگا نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں تاکید کی ہے کہ جاپان کی وزارت دفاع نے اگر اپنے دستورالعمل کے مطابق اقدام نہیں کیا تو کھدائی کیلئے دیا جانے والا پرمٹ منسوخ کیا جاسکتا ہے- اوناگا،جو اوکیناوہ میں امریکی فضائیہ کا اڈہ قائم کئے جانے کے خلاف ہیں، گذشتہ سال نومبر میں اوکیناوہ کے گورنر بنے ہیں اور ان سے پہلے کے گورنر نے امریکی فضائیہ کیلئے اڈہ قائم کئے جانے سے متعلق کھدائی کئے جانے کی، اجازت دی تھی- واضح رہے کہ جاپان میں موجود سینتالیس ہزار امریکی فوجیوں میں سے تقریبا تئیس ہزار فوجی، اوکیناوہ میں تعینات ہیں جبکہ اس جزیرے کے عوام، اس علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22