سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71894
تاریخ انتشار : 25/3/2015 20:29
تعداد بازدید : 24

فرانس: ایٹمی مذاکرات کی پیشرفت ناکافی ہے

فرانس نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات میں جو پیشرفت ہوئی وہ ناکافی ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر فرانسیس دلاتر نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر عائد پابندیوں کےبارے میں کہا کہ پابندیوں کو ہٹانے کے بارے میں ابھی گہرے اختلافات پائے جاتے ہیں۔ فرانسیسی مندوب نے کہا کہ ایران کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ حقیقت میں عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ فرانس نےجو ایٹمی مذاکرات میں صیہونی حکومت کے ترجمان کے طورپر دیکھا جانےلگا ہے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کو جاری رکھا جائے۔ فرانس نے گذشتہ ہفتے بھی ایٹمی مذاکرات کے دوران ایران پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ہٹائے کی مخالفت کی تھی۔ درایں اثنا اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سفیر پیٹر ویلسن نے بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر حتمی معاہدے تک پہنچنا ہے تو ایران کو مزید لچک کامظاہرہ کرنا ہوگا اور اسے آئند دنوں میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :