چهارشنبه - 2019 مارس 27
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71896
تاریخ انتشار : 25/3/2015 20:37
تعداد بازدید : 23

دہشت گردی کا خاتمہ، نواز شریف پر‏عزم

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ کو آخری حد تک لے جائینگے، جن لوگوں نے یہ جنگ ہم پر مسلط کی ہے، انہیں شکست ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو، دہشتگردی کی وجہ سے ہماری معیشت نے اربوں ڈالرکا نقصان اٹھایا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ  دہشتگردی کیخلاف جنگ کو آخری حد تک لے کر جائیں گےاور دہشت گردوں کے نیٹ ورک ختم کرکے دم لینگے۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی ہے- انہوں نے کہا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہیگا جب تک عوام خود کو محفوظ تصور نہ کرلیں-  ادھر بعض اخباری حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے صوبہ سندھ کی با اثر سیاسی جماعت" ایم کیو ایم " کی مقامی قیادت سے ملاقات کی  درخواست کو مسترد کردیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا- سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن پارلمان فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ "ایم کیو ایم"  اب اپنے قائد اور کارکنا ن کے کردار کشی پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ فیصل سبزواری نے عمران خان اور جماعت اسلامی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے حامی اب ایم کیوایم کو کچلنے پر تلے ہوئے ہیں۔متحدہ کے رہنما فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگنے پر رابطہ کمیٹی کو حوصلہ افزا جواب نہیں ملا۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم نے اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے بلائے جانے کی خبر دی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :