Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71897
Published : 25/3/2015 20:43

ادلب شہر دوبارہ شامی فوج کے کنٹرول میں

شام کی فوج نے ملک کے شمال مغربی شہر ادلب کو دہشتگردوں سے آزادکرالیا ہے- شام سے موصولہ خبروں کے مطابق ادلب پر شام کی فوج کا کنٹرول ہوجانے کے بعد اس شہر میں امن قائم ہوگیا ہے- دراین اثنا شام کے ایک فوجی ذریعے نے اطلاع دی ہےکہ ادلب کے اطراف میں تکفیری دہشتگردوں کے جمع ہونےکی اطلاعات ملنے کے بعد شام کی فوج نے تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے- تکفیری دہشتگرد گردوں نے ادلب کے مضافات، درعا اور ترکی کی سرحد پر موجود اپنے ساتھیوں کو ادلب شہر کے قریب بلالیا تھا تاہم شام کی فضائیہ نے بروما فارمز، تل عاس، خان شیخون، دیر سنبل اور تفتاز پر پیشگی حملے کردئے- تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کی بمباری میں دسیوں دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زحمی ہوئے ہیں جبکہ بڑے پیمانےپران کا فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہوگیا ہے- ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی کا پتہ لگاکراسےناکارہ بنادیا ہے- اس گاڑی کو شام کی فوج کے ایک اڈے پرخود کش حملہ کرنے کے لئے استعمال کیا جانا تھا -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18