Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71902
Published : 25/3/2015 21:2

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم نہیں ہوگی

امریکی صدر اوباما نے کہا ہےکہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاوس میں افغاں صدر اشرف غنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغانستان میں نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی رواں سال کے آخر تک تعینات رہیں گے- صدر اوباما نے دعوی کیا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کا مشن ختم ہوگیا ہے تاہم امریکہ، افغانستان کی سیکورٹی کےتعلق سے اپنی ذمہ داریوں کا پابند ہے- امریکی صدر نے افغانستان میں جاری بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اب بھی ایک خطرناک جگہ ہے اور امریکہ نیٹو کے رکن کی حیثیت سے افغانستان کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے افغاں فوج کی ٹریننگ جاری رکھے گا- انہوں نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکہ دو ہزار سترہ میں افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد کم کردے گا- وائٹ ہاوس نے اس سے ہہلے بھی ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں امریکہ کے نو ہزار آٹھ سو فوجی رواں برس کے آخر تک موجود رہیں گے- قابل ذکرہے کہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹیو عبداللہ عبداللہ پیر کے دن امریکہ کے دورے واشنگٹن پہنچے تھے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21