Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71904
Published : 25/3/2015 21:9

سعودی عرب: آیت اللہ نمرکی حمایت میں مظاہرے

آل سعود کی جیل میں قید ممتاز اور مجاہد ‏عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی حمایت میں دنیا کے مختلف ملکوں میں مظاہرے ہوئے۔ العالم کے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا کے متعدد ملکوں میں شیخ باقر النمر کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں- آل سعود نے بزرگ عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ باقر النمر کو قیدکررکھا ہے اور انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے- آیت اللہ شیخ باقر النمر نے سعودی عوام کے حقوق اور عدل و انصاف کے لئے آواز اٹھائی ہے- نیوزیر لینڈ کے شہر اوکلینڈ میں عوام نے سعودی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے آیت اللہ شیخ باقر النمر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے سعودی شہریوں اور سیاسی قیدیوں کے خلاف آل سعود کے مظالم اور وحشیانہ اقدامات کی تصویروں کی نمائش بھی لگائی تھی- مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پرخاموش نہ بیٹھے - ادھر آسٹریلیا میں بھی ہزاروں افراد نےپارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب پر دباؤ ڈال کر آیت اللہ شیح باقر النمر کی رہائی کی کوشش کرے- قابل ذکرہے کہ لندن میں بھی اسی طرح کا ایک مظاہرہ سعودی عرب کے سفارتخانے کےسامنے ہوا ہے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلین میں بھی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے آل سعود کے مظالم کی مذمت کی- ادھر فن لینڈ میں بھی سعودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک مظاہرہ ہوا ہے- کربلا ئےمعلی میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرکے شیخ باقر النمر کو سنائی جانے والی پھانسی کی سزا کی بابت آل سعود حکومت کو سخت انتباہ دیا اور مطالبہ کیا ہےکہ وہ مجاہد عالم دین اور عوام کی محبوب شخصیت کو فوری طور رہا کرے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17