Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71906
Published : 25/3/2015 21:16

تمام پابندیاں ختم کی جائیں، ایران کی ایک بار پھر تاکید

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران کا اصرار ہے کہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم کی جائیں- ایران کے وزیرخارجہ نے، تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے لوزان میں جمعرات کے روز سے ایران اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے مذاکرات کار، گفتگو کے اس دور میں ملت ایران کے قانونی اور جائز حقوق کے حصول کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے- انھوں نے پابندیوں کے خاتمے پر مبنی، رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان پر عمل تاکید کی اور ایرانی مذاکرات کاروں نے شروع سے ہی اس بات کو اپنے پیش نظر رکھا ہوا ہے- ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بھی بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں لوزان مذاکرات کے عمل میں اپنی شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کے مذاکرات، بہتر رہے ہیں اور پوری ایرانی ٹیم کی کوشش ہے کہ اسی طریقے کو جاری رکھا جائے تاکہ فریقین، کسی ایسے نتیجے پر پہنچ سکیں جو دونوں کی فتح کا مصداق کہلائے- ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی و سیکورٹی امور کے ڈائرکٹر جنرل حمید بعیدی نژاد نے بھی ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم مذاکرات کے آخری مراحل میں ہیں، کہا ہے کہ نئے ہجری شمسی سال میں یقینا سمجھوتے طے پاجائےگا اسلئے کہ مذاکرات میں ابتک اچھی پیشرفت ہوئی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16