Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71907
Published : 25/3/2015 21:20

انصار اللہ: یمن کے خلاف سازشیں ناکام ہو گئیں

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ یمن کے خلاف خلیج فارس کے عرب ملکوں کی سازشیں شکست سے دوچار ہوگئی ہیں۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے المنار ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک،جنوبی یمن کے شہر عدن میں اپنے دفاتر قائم کرکے یمن کو عراق، شام اور لیبیا کی مانند اندرونی جنگ سے دوچار کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر ان کی تمام سازشیں شکست سے دوچار ہوگئیں- محمد عبدالسلام نے کہا کہ شہر عدن کی صورت حال پرسکون ہے اور تحریک انصاراللہ، جنوبی یمن کے عوام کی حمایت سے اس شہر کی تمام اہم سیاسی و سیکورٹی شخصیات کے ساتھ رابطے میں ہے- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے خاص طور سے جنوبی یمن میں, دہشتگردوں کے خلام مہم اور اغیر کی مداخلت کے بغیر اپنے ملک کے مسائل کے حل میں یمنی عوام کی توانائی پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ حاصل ہونے والی تمام کامیابیاں، جنوبی یمن کے عوام سے متعلق ہیں اور عوام، اپنے ملک میں فرقہ وارانہ اختلافات ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور اس وقت مذاکرات اور سیاسی مفاہمت کی، ماضی سے کہیں زیادہ ضرورت ہے- محمد عبدالسلام نے دوست اور پڑوسی ملکوں کو مخاطب کرکے کہا کہ یمن کی جاری صورت حال، القاعدہ اور تکفیریوں کے خلاف یمنی عوام کی مکمل کامیابی کے مترادف ہے اور یہ ممالک، اگر سیاسی مذاکرات کے خواہاں ہیں تو یمن بھی تعاون و دوستی کی ان کی تجویز قبول کرے گا- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے یمن کے مستعفی صدر منصورہادی کے روپوش ہونے کے مقام کے بارے میں کہا کہ بعض ذرائع کے مطابق وہ عدن ایرپورٹ کے قریب کہیں فرار ہونے کی فراق میں ہیں تاہم ان کے بارے میں ابھی کوئی صحیح اطلاع نہیں دی جاسکتی البتہ تحریک انصاراللہ، ان کی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ بعض ذرائع کے مطابق جنوبی یمن سے منصور ہادی کے فرار اور اسی طرح سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت کے سفارکاروں کے عدن سے چلے جانے اور عوامی قوتوں کے شہر میں داخل ہوجانے سے، یمن میں عوامی کمیٹیوں اور انصاراللہ کے مقاصد، کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28