Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71921
Published : 26/3/2015 19:23

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگیا ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان نئے دورے کے مذاکرات سے قبل لوزان میں ایران اور امریکا کے درمیان نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں- مذاکرات میں ایران کی طرف سے نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی جبکہ امریکا کی طرف سے نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن شریک ہیں - واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات جمعرات سے ایک ایسے وقت شروع ہو رہے ہیں جب دنیا کے بہت سے ذرائع ابلاغ نے مغربی ملکوں کے حکام کے حوالے سے ان مذاکرات کو بنیادی مسائل کے بارے میں فیصلہ کرنےاور دونوں فریقوں کی جیت پر مبنی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے ایک موقع قرار دیا ہے۔ دنیا کے مختلف ذرائع ابلاغ میں اس بارے میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی کافی امید کی جا رہی ہے۔ تاہم فریقین کے درمیان بعض مسائل پر اختلافات بدستور موجود ہیں لیکن وہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ باقی بچے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز ایٹمی مذاکرات کے لیے لوزان روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ مذاکرات کا یہ دور بہت ہی اہم اور حساس ہے اور گروپ پانچ جمع ایک خاص طور پر چار مغربی ممالک کو سمجھوتے اور دباؤ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27