دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71922
تاریخ انتشار : 26/3/2015 19:58
تعداد بازدید : 25

تباہی و بربادی، امریکہ کا مقصد

شام کے قومی آشتی کے امور کے وزیر نے شام کی تباہی و بربادی کو امریکہ کا اصل مقصد قرار دیا ہے۔
سوریا آن لائن کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے قومی آشتی کے امور کے وزیر علی حیدر نے کہا کہ مغرب جان لے کہ بعض فریق جو خود کو شامی حکومت کا مخالف قرار دیتے ہیں، شام میں امریکہ کے آلہ کار شمار ہوتے ہیں اور وہ شامی عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ علی حیدر نے کہا کہ شام اور علاقے کے حالات سے سب سے زیادہ فائدہ امریکہ اٹھا رہا ہے اور وہ اپنے اقتصادی مفادات کے چکر میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ شام کی حکومت اور اس کے بعض حامی ممالک شام کو بحران سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری جانب امریکہ علاقے میں تباہی و بربادی کی سازش کر رہا ہے۔ شام کے قومی آشتی کے امور کے وزیر نے کہا کہ دمسق کی پالیسی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی آشتی کے راستے کو جاری رکھنے پر استوار ہے لیکن شام میں دہشت گردانہ حملوں نے قومی آشتی کا عمل سست کر دیا ہے۔ انھوں نے اسی طرح شامی حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان ماسکو دو اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے مناسب فضا فراہم ہونی چاہیے تاکہ شام کے مختلف فریقوں کے درمیان مذاکرات انجام پا سکیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :