Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71925
Published : 26/3/2015 20:8

تکریت دھماکوں سے لرز اٹھا، متعدد ہلاک و زخمی

عراق کے شہر تکریت کے مشرق میں کئی بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین میں ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ تکریت کے مشرق میں کئی بم دھماکوں میں پانچ بچے جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ صلاح الدین اور الانبار صوبوں میں تکفیری گروہ داعش اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تکریت کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے 2 مارچ سے آپریشن شروع کیا تھا اور اس وقت تکریت عراقی فورسز کے مکمل محاصرے میں ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23