Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71939
Published : 28/3/2015 19:46

تحریک انصاراللہ کا ایک بار پھر سعودی عرب کو انتباہ

تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے فضائی حملوں کےجاری رہنے کی بابت سعودی عرب کو خبردار کیا ہے۔
تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ سے گفتگو میں سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے انقلابی عوام آل سعود کے خلاف طویل جنگ کے لئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شک یمن کی قوم کو اس جنگ میں کامیابی ملے گی۔ تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں بھی سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ کا تجربہ کیا ہے لیکن آج کی جنگ اور ماضی کی جنگ میں علاقے کی وسعت اور یمنی قوم کے عزم کی حیثیت سے بہت فرق ہے۔ محمد عبدالسلام نے سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے سعودی عرب فرار کر جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھاگ کر سعودی عرب چلے گئے ہیں انہیں شکست ہوئی ہے لیکن یمن کی قوم کے حوصلے آج بہت بلند ہیں۔ محمد عبدالسلام نے کہاکہ یمن کے انقلابی عوام نے ملک کے جنوبی علاقوں کے باشندوں کے تعاون سے دہشتگردوں کو شکست دیدی ہے۔ واضح رہے سعودی عرب نے یمن پر حملوں کا جواز پیش کرنے کے لئے یہ بہانے بنائے ہیں کہ اس نے سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کی درخواست پر بقول اس کے باغیوں کے خلاف فوجی کاروائی شروع کی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کے بعد امریکا اور سعودی عرب کے لئے یمن میں ایک نیا محاذ کھولنا ناگزیر ہوگیا تھا تاکہ خطے میں جاری اسلامی بیداری اور صیہونیت مخالف تحریکوں کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28