Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71942
Published : 28/3/2015 19:57

سوئیزرلینڈ: لوزان میں ایران امریکہ مذاکرات جاری

لوزان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکی وزیر خارجہ کے مذاکرات جاری ہیں۔
لوزان سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی شام کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مذاکرات کئے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کا یہ چوتھا دور تھا۔ ان مذاکرات میں اختلافی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ محمد جواد ظریف نے چوتھے دور کے مذاکرات کے بعد کہا کہ ہمارے مد مقابل کو دباؤ ڈالنے یا سیاسی عزم کے درمیان ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مد مقابل نے مذاکرات کے ساتھ ساتھ پروپگینڈا کرنے کی پالیسی پر ہمیشہ عمل کیا ہے لیکن ہم ان باتوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔ محمد جواد ظریف اور جان کیری کے مذاکرات کے بعد ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ نے بھی گفتگو کی۔ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے یانگ یئی سے اختلافی مسائل اور ان کے راہ ہائے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ممنکہ طور پر اتوار کو ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا۔ سوئیزر لینڈ کے شہر لوزان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان گذشتہ بدھ سے مذاکرات ہورہے ہیں۔ یہ مذاکرات ایران اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ، یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کی سربراہی میں شروع ہوئے ہیں۔ ایٹمی معاہدے تک پہچننے کے لئے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے پاس 31 مارچ 2015 تک کا وقت ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23