Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71944
Published : 28/3/2015 20:3

یوکرین نے ترکی کا ایک مال بردارجہاز روک لیا

یوکرین نے کہا ہے کہ ترکی کا ایک مال بردار بحری جہاز روک لیا گیا ہے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے حکام نے جمعے کے روز کہا کہ ترکی کا ایک مال بردار بحری جہاز جزیرہ نمائے کریمیا کی جانب جاتے وقت روک کر اس کے کیپٹن کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار ٹن مال اٹھانے والا یہ بحری جہاز، کہ جس کا نام کینٹن ہے، یوکرین کی خرسون بندرگاہ پر روک لیا گیا ہے۔ یوکرینی حکام کے بقول اس جہاز کے عملے کو زیادہ سے زیادہ تین سال کی قید کی سزا دیئے جانے کا امکان ہے اور جہاز بھی ضبط کرلیا جائے گا۔ ترکی کے شہر استنبول میں جہاز کے مالک نے کہا ہے کہ یوکرین کا یہ اقدام، غیر قانونی ہے ۔ واضح رہے کہ جزیرہ نمائے کریمیا کے روس میں شامل ہونے کے بعد سے، یوکرین نے کریمیا کی جانب جہازوں کے سفر کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16