Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71950
Published : 28/3/2015 20:23

یمن: مختلف علاقوں میں انصاراللہ اور فوج کی پیشقدمی

یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کے باوجود انصاراللہ نے یمنی فوج کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے نمایاں پیشقدمی حاصل کی ہے تاکہ شرم الشیخ میں عرب سربراہوں کو اہم پیغام دیں۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مختلف علاقوں میں انصاراللہ کے ٹھکانوں پر سعودی عرب کے حملوں کے باوجود تحریک انصار اللہ جنوبی یمن میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔ روئٹرز نیوز ایجنسی نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے حملوں کے باوجود، جنوبی اور مشرقی یمن میں جمعے کو اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تحریک انصاراللہ اور یمنی فوج کی مختلف یونٹوں نے مشرقی عدن سے سو کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع شقرہ بندرگاہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیاہے۔ انصار اللہ کی کوشش ہے کہ ساحلی شہر شقرہ کے ذریعے بحر عرب کے اہم علاقے پر کنٹرول حاصل کرسکیں۔ روئٹرز نے کہا کہ عدن میں منصور ہادی کے آخری اڈے کی طرف انصاراللہ کی پیشقدمی کا خطرہ موجود ہے اور ممکن ہے کہ ان کی یہ پشقدمی ہوائی حملوں کو بھی ناکام اور بے اثر بنا دے۔ یہ ایسے میں ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے آپریشن کمانڈر احمد العسیری نے جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کاروائیوں کا اصل مقصد، جنوبی یمن میں امن و سلامتی قائم کرنا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18