Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71953
Published : 28/3/2015 20:35

سلامتی کونسل: لیبیا پر ہتھیاروں کی پابندی ختم کرنے کی مخالفت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں اپنے نمائندوں کے مشن کی مدت میں توسیع کر دی ہے لیکن لیبیا پر عائد ہتھیاروں کی پابندی کو ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کی پہلی قرارداد میں لیبیا میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کے مشن میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی اور لیبیا میں تمام متحارب گروہوں سے ایک قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کے لیے جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے۔ دوسری قرارداد میں لیبیا کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی بدستور باقی رکھی گئی ہے۔ فروری کے مہینے میں لیبیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس پر عائد ہتھیاروں کی پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔ سلامتی کونسل کی قرارداد میں لیبیا میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے اثر و رسوخ روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے لیبیا پر عائد بعض پابندیاں ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ لیبیا کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھ سکے۔ اس کے علاوہ لیبیا میں عام لوگوں اور غیرفوجی اداروں کے خلاف تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔ سلامتی کونسل نے لیبیا کی حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ساتھ ضروری تعاون کرے۔ لیبیا میں گزشتہ تین سال سے ڈکٹیٹر معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بدامنی کا سلسلہ جاری ہے حالیہ مہنیوں کے دوران لیبیا میں بعض دہشت گرد گروہوں کی موجودگی سے اس ملک میں وسیع پیمانے پر خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21