دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71954
تاریخ انتشار : 28/3/2015 20:38
تعداد بازدید : 28

جوہری مذاکرات کی میزبانی، اقوام متحدہ کی آمادگی

اقوام متحدہ کے ایک ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، اگر چاہیں تو وہ اپنی آخری نشست، جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفترمیں منعقد کرسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ سے وابستہ اس ذریعے نے اس اجلاس کی تجویز پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ، اس اجلاس کے انعقاد کی فوری طور پر تیاری کرسکتا ہے۔ اس ذریعے نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ سے اس سلسلے میں اب تک کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے جمعے کے روز کہا تھا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ مذاکرات جاری رکھنے کیلئے جنیوا میں اقوام متحدہ کی عمارت کا انتخاب کرسکتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ خاص مسائل، ابھی جوں کے توں باقی ہیں تاہم مذاکراتی ٹیمیں ان مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ لوزان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا عمل بدستور جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ مذاکرات، اتوار کے روز ختم ہوجائیں گے۔ طے پایا ہے کہ دونوں طرف کے مذاکرات کار، مارچ کے مہینے کے اختتام تک سیاسی تناظر میں کسی اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :