دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71955
تاریخ انتشار : 28/3/2015 20:40
تعداد بازدید : 18

عراق: امریکی فوجی مشیروں کی موجودگی بے فائدہ

عراق کے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مشیروں کی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ رسول ابو حسنہ نے عراق میں داعش تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مشیروں کی موجودگی کو بے فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں ایرانی فوجی مشیروں کے مفید مشورے، جنگ کا توازن عراقی عوام کے حق میں اور داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل ہونے کا باعث بنے ہیں۔ عراق کے رکن پارلیمنٹ رسول ابو حسنہ نے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کے فوجی مشیر، صرف تسلط پسندانہ مفادات کی تلاش میں ہیں جبکہ ایران کے فوجی مشیر، عقائد و اصول کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں اور ضرورت پڑنے پر مفید مشورے دیتے ہیں جو عراقیوں کی کامیابیوں پر منتج ہوتے ہیں۔ عراق کے ایک اور رکن پارلیمنٹ محمد کون نے کہا ہے کہ صوبے الانبار میں واقع البغدادی کے علاقے میں امریکی فوجی مشیر، قریب ہونے کے باوجود کوئی مشورہ دینے میں ناکام رہے ہیں جبکہ ایرانی فوجی مشیروں کے مشوروں سے کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :