Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71973
Published : 29/3/2015 21:56

یمن کا بحران: یمن اور سعودی سرحد پر زمینی جھڑپیں

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی زمینی جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب اور یمن کے درمیان تین علاقوں میں زمینی جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ بوابہ الیمن ویب سائٹ کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ سرحدی جھڑپیں، جارح سعودی فوجیوں اور یمنی افواج کے درمیان ہوئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان یہ جھڑپیں، یمن کے صوبے صعدہ کے مغرب میں واقع تین علاقوں الظاہر، شدا اور رازخ میں ہوئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے یہ دفاعی کاروائی، سعودی فوجیوں کے حملے کے جواب میں کی ہے۔ صعدہ کے قبائلی ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کے فوجیوں نے یمنی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر کاتیوشا راکٹوو سے حملہ کیا گیا۔ ان حملوں میں سعودی فوجیوں کو پہچنے والے جانی نفصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18