Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71974
Published : 29/3/2015 21:59

عراق: امریکی اتحادیوں کی کاروائیوں پر نظر رکھی جائے

عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ محمد ہوری نے حکومت عراق سے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف تشکیل پانے والے امریکی اتحاد کی کاروائیوں پر نظر رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے-
عراقی ذرائع کے مطابق الاحرار پارلیمانی دھڑے کے رکن محمد ہوری نے اتوار کے روز ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ حکومت اور عراقی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرکو چاہیئے کہ اتحادیوں کی فضائی کاروائیوں کی نگرانی کرے اور انھیں فوج، ہتھیار اور طیاروں کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہیئے۔ محمد ہوری نے عراق میں عوامی رضاکاروں کو نشانہ بنائے جانے پر امریکی فوجیوں کے خلاف کاروائی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں عوامی رضاکاروں کے خلاف ہونے والی کاروائیاں تشوشناک ہیں خاص طور سے ایسی صورت میں کہ بعض عوامی رضاکار گروہوں نے تکریت کی آزادی میں امریکی اتحادیوں کی فوجی شمولیت کی بنا پر اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی اتحادیوں کی فوجی موجودگی جاری رہی تو وہ تکریت کو آزاد کرائے جانے کی جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے زیرقبضہ تمام علاقوں کو عراقیوں کے ہاتھوں آزاد کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں امریکی اتحادیوں نے بارہا عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور صرف یہ توجیہ پیش کی ہے کہ اس قسم کے حملے مغالطے میں ہوئے ہیں۔ آخری حملہ عراق کے صوبے الانبار کے علاقے البغدادی میں ہوا تھا جہاں امریکی فوجیوں کے حملے میں عراقی فوج کے پچاس جوان جاں بحق ہوگئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28