Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71978
Published : 29/3/2015 22:10

شرم الشیخ: محمود عباس کی بان کی مون سے ملاقات

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ہے۔

ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے ہفتے کے روز مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب سربراہی اجلاس کے موقع پر بان کی مون سے ملاقات کی۔ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے بان کی مون کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے حالات، فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کی صیہونی کالونیاں بنانے کی پالیسی جاری رہنے اور ملت فلسطین کے حقوق کی پامالی کے بارے میں گفتگو کی۔ محمود عباس نے اسی طرح بان کی مون کے سامنے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطین کے آئندہ پروگراموں کی وضاحت کی۔ واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے یکم جنوری دو ہزار پندرہ کو اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطین کی مجوزہ قرارداد کے مسودے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مخالفت کے بعد معاہدہ روم اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شامل ہونے کی درخواست پر دستخط کر دیئے۔ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اس درخواست پر دستخط سے غزہ پر پچاس روزہ صیہونی جارحیت سمیت ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لینے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23