Saturday - 2018 مئی 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71994
Published : 30/3/2015 11:32

عدن ایئر پورٹ پر انصاراللہ کا کنٹرول

نصاراللہ نے یمنی فوج کی مدد سے عدن ایئرپورٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز عدن شہر میں یمن کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامیوں اور انصاراللہ کے جیالوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔
طبی ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والی گھمسان کی لڑائی میں ایک سو چھتیس افراد مارے گئے ہیں۔ مارے گئے افراد میں، انصاراللہ کے بارہ، عوامی مزاحمت سے وابستہ چار مسلح افراد اور سات عام شہری شامل ہیں۔ اسی طرح مقامی ذرائع نے جرمن نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ انصاراللہ سے وابستہ افراد نے اتوار کے روز عدن کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور علاوہ "خور مکسر" علاقے کی جانب بھی نمایاں پیشقدمی کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق منصور ہادی سے وابستہ باغیوں نے عدن کے علاقوں سے پسپائی اختیار کرلی ہے اور وہ صوبے ابین کی طرف فرار کر گئے ہیں۔ دوسری طرف ایک طبی ذریعے نے جرمن نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ عدن شہر کے "جبل حدید" میں ہتھیاروں کے ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں ایک سو تیرہ افراد مارے گئے ہیں کہ جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب انصاراللہ نے یمن کے بحران کے حل کے لئے مذاکراتی عمل کو مراکش منتقل کئے جانے کی مخالفت کی ہے دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے جمال بن عمر نے کہا ہے کہ نئے مذاکرات کی جگہ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 مئی 26