Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71996
Published : 30/3/2015 11:39

یمن کا بحران: سعودی حملے پر اظہار افسوس

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اتحاد کا تحفظ اور دہشت گردی سے مقابلہ،یمن کے مسائل میں سرفہرست قرار دیا جائے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے سعودی اتحادیوں کے حملوں میں، یمن میں بہت سے بے گناہ لوگوں کے شہید اور زخمی ہونے اور اس ملک کی تنصیبات کو تباہ کئے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ان حملوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ایران کی دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن کی تازہ ترین صورتحال اور اس ملک پر فوجی حملے کے بارے میں نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ تمام اقدامات، بحران کو کنٹرول کرنے اور اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے انجام پانے چاہیئں۔ اور ہم نے اس سے پہلے بھی کہا ہے کہ موجودہ بحران کا حل، مذاکرات کےذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اور آج قومی اتحاد کا تحفظ اور دہشت گردی و انتہا پسندی سے مقابلہ وہ اہم ترین مسئلہ ہے کہ جسے تمام مسائل میں سر فہرست قرار دینا چاہئے۔ واضح رہے کہ سعودی فوج نے بدھ اور جعمرات کی درمیانی رات سے یمنی عوام کے خلاف اپنے جارحانہ حملوں کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک ایک سو بہتر عام شہری شہید اور کم از کم ایک سو پچاسی زخمی ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21