Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71997
Published : 30/3/2015 11:42

ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات اور تبادلہ خیال جاری رہنے کے ساتھ ہی ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے سوئٹزر لینڈ میں ملاقات کی ہے
سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اتوار کے روز ہونے والی ملاقات میں ایٹمی مذاکرات سے متعلق تازہ ترین صورتحال، پر تبادلہ خیال کیا۔ ظریف اور وانگ یی کی ملاقات سے قبل ایران اور امریکہ کے وفود نے، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی قیادت میں مذاکرات کئے۔ اس دو فریقی مذاکرات میں ایران کی جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی، امریکہ کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز ، ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اور صدر ایران کے خصوصی نمائندے حسین فریدون نے بھی شرکت کی ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز لوزان میں جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نئے دور کے ایٹمی مذاکرات بدھ کی رات سے ایران اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات کے ساتھ سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں شروع ہوگئے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے پاس اکتیس مارچ تک کی مہلت ہے تاکہ کسی سمجھوتے تک رسائی حاصل کرسکیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21