سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72043
تاریخ انتشار : 31/3/2015 22:15
تعداد بازدید : 27

شہر تکریت کی آزادی پر مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراقی قوم کو شہر تکریت کی آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے
ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے صدر مقام شہر تکریت اور دیگر علاقوں کو تکفیری دہشتگردوں سے آزاد کرانے پر عراقی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے- وزارت خارجہ کی ترجمان نے شہر تکریت کو آزاد کرنے کی جنگ میں عراقی فوج، عوامی رضاکاروں اور قبائیلی فورسز کی مشارکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ کامیابیاں عراق میں دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس بات کی بشارت دیتی ہیں کہ عراق کے تمام علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیا جائے گا- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنا نصب العین بنالیا ہے کہ وہ منظم تکفیری دہشتگردی کے خلاف عراقی قوم و حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا اور عراق و علاقے میں دہشتگردی کے مقابل حکومتوں اور قوموں کے ساتھ رہے گا- واضح رہے عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے پیر کے دن بغداد میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ تکریت آئںدہ اڑتالیس گھنٹوں میں آزاد ہوجائے گا- قابل ذکرہے عراق کے صوبہ صلاح الدین کو تکفیریوں سے آزاد کرانے کی کارروائیاں مارچ کی ابتدا سے شروع ہوئی تھیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :