يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72046
تاریخ انتشار : 31/3/2015 22:24
تعداد بازدید : 24

عراق: صلاح الدین کے گورنر ہاؤس پرعراقی پرچم لہرادیا گیا

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین کے گورنر ہاؤس اور شہر تکریت میں تعلیم و تربیت کے ادارے پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا-
عراق کی الاخبار ویب سائٹ کے مطابق عراقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر نے تاکید کی ہے کہ صوبے صلاح الدین میں داعش دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں اور صوبے صلاح الدین کے گورنر ہاؤس اور شہر تکریت میں تعلیم و تربیت کے ادارے پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا- انھوں نے اعلان کیا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار، تکریت میں صدارتی محل کے قریب پہنچ گئے ہیں اور تکریت میں کامیابی کا اعلان، کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے- ادھر عراق کی حزب اللہ کے ترجمان جعفر الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ تکریت میں آزاد کرائے جانے والے علاقوں سے داعش دہشتگردوں کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے اور اس دہشتگرد گروہ کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جارہا ہے- اس ترجمان نے کہا ہے کہ تکریت کو آزاد کرانے میں اب، کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے- اس سے قبل عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے بغداد میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ تکریت میں عنقریب کامیابی کا اعلان کردیا جائےگا جس کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکار، الانبار اور موصل کی طرف اپنی پیش قدمی شروع کریں گے- دریں اثنا عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار، داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف تشکیل پانے والے اتحاد کی کاروائیاں روکے جانے کے خواہاں ہیں- انھوں نے کہا ہے کہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف اتحاد کی کاروائیاں ابتک موثر واقع نہیں ہوئی ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ تکریت میں داعش کے خلافحاصل ہونے والی کامیابیوں کا سہرا، امریکی اتحاد، اپنے سر باندھے- عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے ایک اور رہنما ہادی الشمری نے بھی اسکائی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے امریکی اتحاد کے کمانڈر سے اپیل کی ہے کہ وہ، تکریت میں کوئی کاروائی نہ کریں اسلئے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار اس علاقے میں اپنی مکمل کامیابی سے بہت قریب ہوچکے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :