سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72049
تاریخ انتشار : 31/3/2015 22:38
تعداد بازدید : 19

تکریت: صدام کے محلوں پر فوج کا کنٹرول

عراقی فوج اور عوامی رضا کاروں نے منگل کو شہر تکریت میں سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے محلوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے منگل کی صبح کو شہر تکریت پر حملوں کا آغاز کیا اور دوپہر سے پہلے اس شہر میں سابق بعثی ڈکٹیٹر صدام کے محلوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- تکریت کو صدام کی جائے پیدائش قراردیا جاتا ہے اسی وجہ سے اس خونخوار ڈکٹیٹیر نے یہاں پر بڑے بڑے عالی شان محل بنائے تھے لیکن تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے ان محلوں پر قبضہ کرکے انہیں اپنا ہیڈ کواٹر بنا لیا تھا- اطلاعات کے مطابق عراقی فوجیوں نے تکریت میں کئی سیکورٹی مراکز اور شہر کی مرکزی مسجد نیز صوبائی انتظامیہ کی عمارت اور طبی کالج کو بھی تکفیریوں سے آزاد کرالیا ہے- ادھر عوامی رضاکاروں نے داعشی تکفیریوں کو بھاگنے سے روکنے کے لئے تکریت کو العلم شہر سے ملانے والے پل پر بھاری نفری لگا رکھی ہے- یاد رہے تکریت کو آزاد کرانے میں عراقی کی مسلح افواج کے ساتھ عوامی رضاکاروں، حزب اللہ عراق، اھل حق اور بدر تنظیم نے شرکت کی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :