Wed - 2019 January 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72061
Published : 1/4/2015 19:30

تکریت: سرکاری ملازمین کو کام پر آنے کی دعوت

عراق کے شہر تکریت کی مکمل آزادی کے اعلان کے بعد صوبہ صلاح الدین کے گورنر نے سرکاری ملازمین اور افسروں سے کہا ہے کہ وہ کام پر واپس آجائیں-
صوبہ صلاح الدین کے گورنر رائد الجبوری نے تکریت شہر کی آزادی کے اعلان کے بعد تکریت میں سرکاری اداروں کے ملازمین اور دیگر عہدیداروں سے کہا ہے کہ بدھ کے روز سے اپنے کام پر واپس آ جائیں- عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ تکریت شہر کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے اور اس شہر کی مرکزی سرکاری عمارت پر عراق کا پرچم لہرا دیا گیا ہے- حیدر العبادی نے پیر کے روز بغداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ تکریت کو آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران داعش کے وجود سے پاک کر دیا جائے گا- صوبہ صلاح الدین اور اس کے مرکزی شہر تکریت کی آزادی کے لیے آپریشن مارج کے مہینے کے اوائل میں شروع کیا گیا تھا- تکریت کو عراقی فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس، قبائلی لشکر اور اس شہر کے باشندوں کی کوششوں سے آزاد کرایا گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 23