Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72062
Published : 1/4/2015 19:34

ایٹمی مذاکرات: حتمی معاہدے کا مسودہ بدھ کے مذاکرت کے بعد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اکثر مسائل حل ہوچکے ہیں اور بدھ کے مذاکرات کے بعد معاہدے کا مسودہ مکمل کرلیا جائے گا-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ بدھ کو ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے بعد حتمی معاہدے کا مسودہ مکمل کیا جائے گا- محمد جواد ظریف نے کہا کہ مذاکرت میں بہت اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ مشترکہ بیان جاری کیا جائے- انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کے پیش نظر مجموعی طور پر کسی نتیجے پر، پہنجا جاسکتا ہے- ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مجوزہ معاہدہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر آئی اے ای اے کی نگرانی اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں تدابیر پر مشتمل ہوگا- لاوروف نے کہا کہ ماہرین، معاہدے کے اس مسودے پر کام کررہے ہیں جو ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فڈریکا موگرینی نے تیار کیا ہے- انہوں نے کہا کہ اس مسودے کا اعلان کچھ ہی گھنٹوں میں کردیا جائے گا- روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سمیت کلیدی مسائل کے حل پر متفق ہوچکے ہیں- قابل ذکر ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فڈریکا موگرینی کا اجلاس بدھ کی صبح لوزان میں ہو رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21