Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72068
Published : 1/4/2015 19:51

عراق: داعش کے محاصرے میں معصوم بچوں کی اموات

عراقی پارلیمنٹ میں پناہ گزینوں کے کمیشن کی رکن نے کہا ہے کہ داعش کے محاصرہ شدہ علاقوں میں بھوک سے مائیں خود کشی کررہی ہیں اور بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں-
محترمہ لقاء وردی نے عراقی پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ نے جن علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے وہاں فوری طور پر غذائی اشیا اور طبی امداد روانہ کئے جانے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ صوبہ الانبار کے بعض علاقوں میں، جو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے محاصرے میں ہیں، عام شہریوں کو بھوک مری کا سامنا ہے- انہوں نے کہا کہ صوبہ الانبار کے کئی شہر، داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے محاصرے میں ہیں جس کی وجہ سے سیکڑوں ماؤں اور بچوں کو فوری طور پر خوراک اور طبی اشیاء کی ضرورت ہے- عراقی کی اس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ راوہ، عانہ اور القائم سٹی میں اڑتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21