Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72069
Published : 1/4/2015 19:53

ترکی: اردوغان کے دورہ تہران میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر اردوغان کے دورہ تہران کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے-
انہوں نے کہا کہ صدر اردوغان، اپنے دورہ تہران میں ایران کے اعلی حکام سے علاقے کے مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے ترجمان تانژو بیل گیچ نے انقرہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ انقرہ میں تہران کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے صدر اردوغان کے مجوزہ دورہ تہران کے بارے میں ایرانی میڈیا میں چھپنے والی خبروں اور تبصروں پر احتجاج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں انہیں ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں- تانژور بیل گیچ نے کہا کہ صدر اردوغان کے دورہ تہران کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے- انہوں نے کہا کہ اس دورے میں تہران میں ایران و ترکی اسٹراٹیجیک تعاون کی اعلی کونسل کا دوسرا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں علاقائی اور عالمی مسائل کاجائزہ لیاجائے گا- ترک دفتر خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان، ہرگز قابل قبول نہیں ہے اور اس سے عرب قوموں کے نظریات کی عکاسی نہیں ہوتی- عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے کہا تھا کہ ایران اور ترکی جیسے ممالک، عرب ملکوں میں مداخلت کرکے ان کےلئے مسائل پیدا کررہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21