Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72070
Published : 1/4/2015 19:56

سعودی جارحیت: یمنی عوام کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمالسعودی جارحیت: یمنی عوام کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمالسعودی جارحیت: یمنی عوام کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی، یمنی عوام پر کلسٹر بم برسا رہے ہیں۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی بمبار طیاروں نے صنعا شہر کے رہائشی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں اب تک متعدد بچوں سمیت 23 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ بمباری کے نتیجے میں بنی حوات علاقے میں چودہ گھر مسمار ہوگئے۔ انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے بتایا ہے کہ ایسے دستاویزات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کی فضائیہ کے حملوں میں کلسٹر بم بھی استعمال ہوئے ہیں۔ اس تنظیم کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے شعبے کے سربراہ جو اسٹورک نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ ان بموں کے استعمال پر اپنا موقف واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں پر کلسٹر بموں کے مرتب ہونے والے اثرات، انتہائی بھیانک ہوتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20