Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72072
Published : 1/4/2015 20:2

یمن پر سعودی جارحیت غیرقانونی ہے: میشل عون

لبنان کے صدارتی امیدوار جنرل میشل عون نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت غیرقانونی اور اقوام متحدہ اور عرب یونین کے قوانین کے منافی ہے-
لبنان کی نیشنل فریڈم کے سربراہ اور صدارتی امیدوار جنرل میشل عون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عرب ممالک کی یونین نے رکن ممالک کو دیگر ممالک کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دی ہے، لہذا یمن پر سعودی عرب کی افواج کا حملہ غیرقانونی ہے- یہ بات انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کی اصلاح و تغییر کے پارلیمانی دھڑے کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو عرب ممالک کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا- میشل عون نے اس مسئلے پر بھی روشنی ڈالی کہ بعض عرب ممالک نے شام، عراق، مصر اور لیبیا کے بارے میں متضاد موقف اپنایا ہے- میشل عون نے کہا کہ فوجی ماہرین کا ماننا ہے کہ یمن کے خلاف فوجی حملے زمینی صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتے اور سن دوہزار چھے میں لبنان پر مسلط کردہ تینتیس روزہ جنگ میں صیہونیوں کی شکست اس بات کا بیّن ثبوت ہے- یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات سے سعودی عرب، چند عرب ممالک کے ساتھ مل کر یمنی عوام پر وسیع پیمانے پر بمباری کر رہا ہے- سعودی افواج نے رہائشی مکانات اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے اب تک دسیوں بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں جن میں عورتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفاد میں شمار ہوتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21