Wed - 2019 January 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72075
Published : 1/4/2015 20:11

لبنان پر حملہ، اسرائیل پر ہر روز 1500 راکٹ برسیں گے

صیہونی فوج نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اگر صیہونی فوج نے لبنان پر حملہ کیا تو حزب اللہ کی جانب سے جواب میں روزانہ ہزار سے ڈیڑھ ہزار میزائیل مقبوضہ فلسطین پر داغے جا سکتے ہیں-
صیہونی فوج کی جاری کردہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں اگر صیہونی فوج نے لبنان پر حملہ کیا تو اسے حزب اللہ کی جوابی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں یقینا سیکڑوں صیہونی مارے جائیں گے اور اسرائیل کی بنیادی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ جنگ کی صورت میں اسرائیل اور مختلف علاقوں میں موجود ائیرپورٹس، بندرگاہوں، توانائی کے مراکز اور دیگر بنیادی تنصیبات کو اپنے راکٹوں حملہ نشانہ بنائے جس کے نتیجے میں یہ سارے مراکز تباہ ہوسکتے ہیں۔ اسی بارے میں روئیٹرز نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس رپورٹ سے صیہونی حکومت کے سیکورٹی افسروں اور عہدیداروں کی بڑھتی ہوئی تشویش کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن دوہزار چھے کی جنگ کے بعد حزب اللہ کے ہتھیاروں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور حزب اللہ نے شام میں دہشتگردوں کے خلاف بھی تینتیس روزہ جنگ میں حاصل شدہ تجربات سے استفادہ کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 23