شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72077
تاریخ انتشار : 1/4/2015 20:18
تعداد بازدید : 16

شام: داعش کے ہاتھوں چالیس افراد قتل

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے شام کے صوبے حماۃ میں چالیس عام شہریوں کا قتل عام کردیا-
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے انسانیت سوز کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے شام کے مرکزی صوبے حماۃ کے گاؤں المبعوجۃ میں چالیس افراد کا بہیمانہ قتل عام کردیا- دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی دیکھے جاسکتے ہیں- موصولہ اطلاعات کے مطابق داعش کے حملوں میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بہت سے افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- صوبہ حماۃ کی پولیس کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے کئی علاقوں سے المبعوجۃ گاؤں پر حملہ کیا تھا اور لوگوں کا قتل عام کرنے کے علاوہ لوٹ مار بھی کی اور دسیوں گھروں کو نذر آتش کردیا- اس رپورٹ کے مطابق داعش نے بہت سے باشندوں کو اغوا بھی کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے- اس واقعے کے بعد شام کی فوج نے عوامی کمییٹیوں کے تعاون سے حملہ کرکے داعش دہشتگردوں کو اس گاؤں سے پسپائی پر مجبور کردیا- داعش کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد میں علوی اور اہلسنت مسلمان بھی دیکھے جاسکتے ہیں- داعش نے المبعوجہ گاؤں کے باشندوں کا سرقلم یا پھر انہیں آگ میں ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :