Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72091
Published : 2/4/2015 22:15

لوزان میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات بدستور جاری

سوئزرلینڈ کے شہر لوزان میں ایران اور امریکی وزائے خارجہ کے مذاکرات جمعرات کے روز بھی جاری ہیں-
لوزان میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے معاونین کے ہمراہ جمعرات کے روز بھی مذاکرات کا عمل جاری رکھا- ان مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی مشیر حسین فریدون بھی شامل ہیں- مذاکرات کا یہ نیا دور بدھ سے شروع ہوا ہے اور آج دو اپریل کو بھی جاری رہے گا- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی اور امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز اور ان کے ہمراہ ماہرین کے مذاکرات بھی جاری ہیں- امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ لوزان میں ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ابھی تک سیاسی مفاہمت نہیں ہو پائی ہے- میری ہارف نے لکھا ہے کہ جان کیری جمعرات کو دوپہر سے پہلے لوزان سے روانہ ہوجائیں گے- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو لوزان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران، تعمیری تعاون کے لئے آمادہ ہے لیکن وہ، دھمکیوں اور توسیع پسندی نیز بلیک میلنگ کے سامنے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20