شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72092
تاریخ انتشار : 2/4/2015 22:17
تعداد بازدید : 10

یمن پر سعودی عرب کا حملہ، واشنگٹن اور ریاض کا مشترکہ منصوبہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر جارحیت سے سعودی عرب اور امریکہ کے سامراجی عزائم کھل کر سامنے آگئے۔
محمد عبدالسلام نے المیادین ٹی وی چینلسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب ریاض، یمنی عوام کا قتل عام کررہا ہے اور دوسری جانب وہ، نعرہ لگا رہا ہے کہ یمن میں امن کا قیام، علاقے کے امن سے جڑا ہوا ہے۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے قول اور فعل میں تضاد پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جارحیت اور اس جارحیت میں بعض عرب ممالک اور امریکی تعاون کے نتیجے میں، عورتوں اور بچوں سمیت اب تک سیکڑوں یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یمنی عوام نے، ایسی متعدد اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں کہ جس سے جارح ممالک کے حمایت یافتہ تکفیری اور دہشتگرد گروہ، حیران رہ گئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق یمنی فوج اور عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے اپنی مشپرکہ کاروائیوں سے القاعدہ سے وابستہ دہشتگردوں کو، عدن شہر سے فرار کرنے پر مجبور کردیا ہے اور اس وقت یہ شہر، عوامی فورس کے کنٹرول میں ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :