Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73030
Published : 15/4/2015 16:41

یمن کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا امن منصوبہ

ایران بدھ کے روز اقوام متحدہ میں یمن کے بارے میں ایک امن منصوبہ پیش کرنے جارہا ہے- ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ اسپین میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے یمن میں بحران و بدامنی کے خاتمے کےلئے ایک چار نکاتی منصوبہ تیّار کیا ہے- محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران، علاقے کے تمام ملکوں منجملہ عراق، شام اور یمن میں امن و استحکام کا خواہاں ہے- انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس کے علاقے میں استحکام خود ایران کے استحکام کا باعث ہے اور ایران، پڑوسی ملکوں سے کسی قسم کے خطرے کا کوئی احساس نہیں کرتا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15