Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73032
Published : 15/4/2015 16:46

زائرین سے بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی زائرین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کو سزا دیئے جانے کا کیس، اٹارنی جنرل کو بھیج دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سیکورٹی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں شکایت ملنے کے بعد سیکورٹی حکام نے تحقیقات اور ضروری اقدامات کے لئے پورا کیس، اٹارنی جنرل کو بھجوادیا ہے۔ اس ترجمان نے اسی طرح تاکید کی ہے کہ ریاض میں ایران کے سفیر کو پوری صورت حال سے باخبر کردیا گیا ہے اور سعودی عرب کی عدلیہ، قرآن و سنّت کی بنیاد پر اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت سزائیں دے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26