Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73111
Published : 18/4/2015 11:43

ہندوستانی وفد کا دورہ ایران

ہندوستان کی وزارت پیٹرولیم کے ڈائریکٹر جنرل اشوتوش جندل کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد تہران کے دورے پر ہے-
ہندوستانی وفد کے دورہ تہران کا مقصد تیل کی درآمدات میں اضافے، تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری، سمندر میں ایران سے ہندوستان تک گیس پائپ لائن بچھانے اور پیٹروکیمکل مصنوعات تیار کرنے کے بارے میں بات چیت کرنا ہے- اس دورے میں ہندوستان کی وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کے حکام کے ساتھ "منگلور" اور " ویدیشا" آئل ریفائنریوں کے ڈائریکٹر بھی تہران آئے ہیں- ہندوستانی حکام کا یہ وفد سنیچر کو ایرانی حکام سے گفتگو کرے گا- ہندوستان، چین کے بعد ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20