Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73155
Published : 18/4/2015 21:4

ایرانی فوج علاقے میں امن پسند فوج کا مظہر، صدر مملکت

ایرانی فوج علاقے میں امن پسند فوج کا مظہر، صدر مملکت صدر مملکت نے آج ہفتے کے روز یوم مسلح افواج کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری اور یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوج کے بارے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے بہادر جوان خلیج فارس اور خلیج عدن سے سے لے کر بحیرہ روم اور آزاد سمندروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے لہراتے پرچم کے ساتھ بہادری کے ساتھ موجود ہیں- لیکن ان کی یہ موجودگی ساحلی ممالک اور جہازرانی کی امن و سلامتی اور سمندری راستوں کی حفاظت کے لیے ہے- انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی بین الاقوامی پانیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی موجودگی پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے- علاقے کی کوئی بھی قوم اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں پر ایرانی مسلح افواج کی موجودگی سے پریشان نہیں ہے- صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ سپاہ کی فوجی مشقوں کے ساتھ فوج کی مشقیں علاقے کے عوام کے اطمینان کا باعث ہیں- انھوں نے کہا کہ ہماری ڈاکٹرائن فوجی اور جنگی ڈاکٹرائن نہیں بلکہ فوجی اور دفاعی ڈاکٹرائن ہے- ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی اور اسٹریٹجی ہمیشہ ایک فعال ڈیٹرنٹ اسٹریٹجی ہے- ڈیٹرنٹ، ملک اور علاقے کے ممالک میں امن و سلامتی کے لیے ہے- صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج علاقے میں طاقتور اور امن پسند مسلح افواج کا ایک نمونہ ہیں-
دریں اثنا تہران میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی پریڈ منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور اعلی فوجی کمانڈروں نے اس فوجی پریڈ کا معائنہ کیا- اس موقع پر ایران میں کئی غیرملکی فوجی اتاشی بھی موجود تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24