Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73156
Published : 18/4/2015 21:7

شام میں ایک اور تکفیری سرغنہ ہلاک

شام میں سرگرم عمل دہشت گرد تکفیری گروہ جبھۃ النصرہ کا ایک اور خطرناک دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے صوبہ حلب کے جنوبی مضافات میں تکفیری دہشتگرد گروہ جبھۃ النصرۃ کے ایک خطرناک دہشتگرد ابو ہلال کو ہلاک کر دیا ہے- شامی فوج نے اس دہشتگرد کو حلب کے علاقے خناصر میں ہلاک کیا ہے-جبھۃ النصرہ کے دہشت گردوں نے حالیہ دنوں کے دوران خناصر پر حملے کر کے حلب کے لئے انسان دوستانہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے اور شہرکا محاصرہ کرنے کی کوشش کی ہے- ابو ہلال نے شام میں بحران کے آغاز سے شام کے عوام پر نہایت ہی انسانیت سوز مظالم ڈھائے تھے- جبھۃ النصرۃ کے اس سرغنے نے دو برس قبل خناصر کے علاقے پر قبضہ کر کے شہر حلب کا محاصرہ کر لیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19