شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 73157
تاریخ انتشار : 18/4/2015 21:9
تعداد بازدید : 19

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی بحران یمن پر بات چیت

اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے علاقے کی تازہ ترین تبدیلیوں اور دو طرفہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کے روز عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور علاقے کے حالات کو حساس قرار دیتے ہوئے یمن کی حالیہ تبدیلیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی چار نکاتی تجویز کے تناظر میں یمن پر فوجی حملوں کو روکنے اور تمام یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے لیے ہر قسم کی ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے- ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی بات چیت میں یمنی عوام کی فوری ضروریات کے پیش نظر ادویات اور غذائی اشیاء سمیت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے پر زور دیا- واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے چھبیس مارچ سے یمن پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :