يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 73158
تاریخ انتشار : 18/4/2015 21:11
تعداد بازدید : 19

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری

سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر اپنے وحشیانہ حملے تیز کر دیئے ہیں-
موصولہ رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعے کی رات صنعا پر شدید بمباری کی ہے- سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری اور ہولناک دھماکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے- یمن پر سعودی عرب کی جارحانہ فوجی کارروائی کے ترجمان احمد العسیری نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی جنگی جہازوں نے ابین ، عدن، تعز، اور صنعاء پر حال ہی میں سو حملے کئے ہیں- لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملوں میں ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے ہیں- یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے چوتھے ہفتے میں سعودی جنگی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ اور تعز میں واقع صدارتی محل کو پیرا بموں کا نشانہ بنایا- المنار ٹی وی نے یمن کے قانونی مراکز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ چھبیس مارچ سے شروع ہونے والے حملوں میں اب تک تین سو پچاس سے زیادہ رہائشی عمارتیں اور دو ہزار مکانات تباہ ہو چکے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :