Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73159
Published : 18/4/2015 21:13

ایران میں یوم مسلح افواج، مختلف ہتھیاروں کی نمائش

اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم مسلح افواج کی پریڈ میں کئی نئے ہتیھاروں کی نمائش کی گئی یہ سب ایرانی ماہرین نے تیار کئے ہیں-
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کےمطابق دس شہریور نامی پیشرفتہ راڈار کی نمائش کی گئی- یہ راڈار خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا- اس راڈار کی ٹیکنالوجی صرف چند ملکوں کے پاس ہے- یہ راڈار ایک سو اھداف کو پہچان سکتا ہے اور چھوٹے سے چھوٹے ہدف کا بھی پتہ لگا سکتا ہے- اس میں مقناطیسی امواج نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے دشمن اس کا پتہ نہیں لگا سکتا- ہفتے کے روز ہونے والی پریڈ میں تلاش دو اور تلاش تین نامی میزائلوں نیز صیاد دو اور صیاد تین میزائلوں کی بھی رونمائی کی گئ- تلاش دو اور تلاش تین میزائل زیادہ اور متوسط اونچائی پر اسٹراٹیجیک طیاروں نیز ٹیکٹیک بدل کر مختلف قسم کے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- اسی طرح یوم مسلح افواج کی تقریبات میں نجم آٹھ سو ایک اور فتح دو اور فتح چودہ راڈار سسٹموں کی بھی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں کماںڈ اینڈ کنٹرول سسٹم "رسول" اور "فکور" کی بھی رونمائی کئی گئی- ان سسٹموں کو بھی ایران کے دفاعی ماہرین نے ڈیزائن کرکے تیار کیا ہے- فکور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فضائی دفاع سے متعلق ملومات کے ذرائع کو کنٹرول کر کے کہ جن میں ملکی اور فوجی ایکٹو اور پیسو راڈار شامل ہیں، اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور میزائل سسٹموں کے سگنل وصول کر کے معلومات اکٹھی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مکمل طرح سے ٹیکٹیکل اور متحرک ہے- یہ سسٹم مستقل طرح سے ملک کے فضائی اور زمینی یونٹوں کی ھدایت اور کمانڈ کر سکتا ہے- رسول نامی پیشرفتہ مواصلاتی سسٹم بھی معلومات کو اینکوڈ کرکے ملک کے مواصلاتی نیٹ ورک اور راڈار سسٹم سے رابطہ برقرار کر سکتا ہے- اسی طرح میدان جنگ سے کماںڈ اینڈ کنٹرول رومز کا رابطہ برقرار رکھا سکتا ہے۔ یہ پہلی بار یوم مسلح افواج کے موقع پر پریڈ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21