Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73161
Published : 18/4/2015 21:22

دہشتگردوں پر عراقی فوج کی کاری ضرب

عراقی فوجیوں نے صوبہ الانبار کی آزادی کے لئے انجام دی جانے والی کاروائیوں کے دوران دہشتگردوں پر کاری ضربیں لگائی ہیں- موصولہ رپورٹوں کے مطابق بغداد آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے الانبار کے الکرمہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے ان پر مہلک حملے کئے ہیں فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پندرہ بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا اور آٹھ مقامات پر نصب بموں کا پتہ لگا کر انھیں بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے- عراقی فوجیوں نے دہشتگردوں کے نو ٹھکانوں اور فائر کے لئے تیار تین راکٹوں سمیت ان کے متعدد جنگی ساز و سامان بھی تباہ کر دیئے ہیں - کرد ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ پیشمرگہ فورس نے بھی سنیچر کو شمالی عراق میں واقع شہر کرکوک کے جنوب مغرب میں داعش دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کئے ہیں- لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی بغداد میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں داعش کے ستاون دہشتگرد مارے گئے ہیں- عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ جمعے کے دن صوبہ صلاح الدین کے مرکز تکریت کے جنوب میں واقع العلم علاقے میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران دس داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14